وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈی پی او ڈیرہ کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسترد کردیاہے، یاد رہے کہ پہلی پیشی پر جو رپورٹ پیش کی گئی آج دوباہ وہی رپورٹ پیش کی گئی جس پر چیف جسٹس نے سرکاری وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ بار بار پیش ہو رہی ہے مجھے جامع رپورٹ اور لائحہ عمل چاہیے،شہدا کے وکیل نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپ سپاہ صحابہ کی حمایت سے کاروائیاں کر رہے ہیں الیاس گروپ ڈیرہ سٹی میں کاروائیاں کر رہا ہے اور اقبال گروپ پروآ میں کاروائیاں کر رہا ہے لیکن انتظامیہ نے کوئی بھی خاطر خواں یا سنجیدہ کاروائیاں نہیں کی کہ جس کا مثبت نتیجہ نکل سکے۔سماعت کے دوران وکیل نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ جس میں شہدا کی ایف آئی آراور باقی تفصیلات موجود ہیں سپریم کورٹ میں پیش کی جس کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی کے پی کے کو بجھوا کر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔