مسئلہ کشمیر، حکومت مضبوط سفارتکاری کے ذریعے دوست ممالک کو ہم خیال بنائے، علامہ وحید کاظمی

13 August 2019

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نے اب بھی اگر کشمیر کی گھمبیر صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو بہت بڑا انسانی المیہ پیدا ہوسکتا ہے۔

پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو کشمیر کے ایشو پر بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں اس ایشو پر حکومت کی پشت پر کھڑی ہوں، کیونکہ یہ قومی مسئلہ ہے، بھارت نے کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کو مسائل سے دوچار کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا ہے، اس سلسلے میں اس نے اپنی سفارتی سرگرمیاں بھی تیز کر دی ہیں، ایسے میں حکومت خارجہ محاذ پر اپنی مضبوط سفارتکاری کے ذریعے دوست ممالک کو اپنا ہم خیال بنائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چین، روس اور ایران کی مدد پاکستان کیلئے بہت اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام کارکنان اور ملت تشیع اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree