وحدت نیوز:(پاراچنار) پاراچنار ( عظمت علیزئی سے) صدائے مظلومین پاکستان کی جانب سے شہدائے تری منگل کے قاتلین کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدائے مظلومین کے رہنماؤں آغا مزمل حسین اور شفیق حسین مطہری نے کہا کہ چار ماہ آٹھ روز گزرنے کے باوجود سانحہ تری منگل کے قاتلین گرفتار نہیں ہوئے اور وہ دندناتے پھر رہے ہیں جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ماسوائے طفل تسلیوں کے کچھ نہیں ہورہا ۔
انہوں نے ڈی پی او سمیت تمام ذمہ داران سے اساتذہ اور مزدوروں کے قاتلین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر قاتلین کی فوری گرفتاری نہیں ہوتی تو ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔