علامہ ناصر عباس جعفری رمضان المبارک کے بعد خیبر پختونخوا کا دورہ کرینگے، علامہ عبدالحسین

25 July 2013

abdul hussain hussainiوحدت نیوز (ہنگو)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری رمضان المبارک کے بعد خیبر پختونخوا کا دورہ کرینگے۔ صوبہ میں ملت تشیع کو کئی مشکلات کا سامنا ہے، جن کے ازالہ کیلئے ایم ڈبلیو ایم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مسائل حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نوٹس لیا ہے اور رمضان المبارک کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ ان سے ملاقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی مجلس وحدت مسلمین سے بے حد امیدیں وابستہ ہیں، انشاءاللہ تعالٰی ایم ڈبلیو ایم عوام کی تمام تر توقعات پر پورا اترے گی۔ پشتون مٹی نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی جیسا عظیم سپوت قوم و ملت کو دیا، پشتون سرزمین انتہائی زرخیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد بھرپور انداز میں تنظیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree