مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی مردان خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

19 June 2013

mwm pak flagوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ترجمان نے مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں ہونے والے خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں اراکین اسمبلی محفوظ نہ ہوں، وہاں عوام کو جان و مال کا تحفظ کیسے حاصل ہوسکتا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مردان خودکش حملہ نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشتگرد جب چاہیں اور جسے چاہیں نشانہ بناسکتے ہیں۔

 ترجمان نے ایم پی عمران مہمند سمیت 28 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشتگردوں کے ہاتھوں کوئی بھی محفوظ نہیں، اب ملک کے تمام طبقات کو یک زباں ہوکر دہشتگردوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی صوبائی حکومت امن و امان کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کرے۔ تحریک انصاف کی سربراہی میں قائم مخلوط حکومت کو الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree