حکام بالا ہزارہ ٹاؤن میں تعلیمی اداروں کی زبوں حالی کافی الفور نوٹس لیں،علامہ ولایت موسوی

10 March 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے وحدت ہائوس کوئٹہ سے جاری اپنے  بیان میں کہا ہے کہ تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے جسکے لئے اسباب و وسائل فر اہم کرنا حکومت کی براہ راست ذمہ داری بنتی ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں شرح تعلیم انتہائی کم ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی میدان میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کرے اور علم کی روشنی کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچائے تاکہ تہذیب و ترقی یافتہ قوموں کی صف میں پاکستان شامل ہو جائے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کیساتھ شروع ہی سے تعلیمی حوالے سے امتیازی سلوک روا رکھا ہے جہاں سرکاری کالج کا تو نام و نشان ہی نہیں۔ لاکھوں کی آبادی اورہزاروں طلباء و طالبات کیلئے صرف ایک سکول موجود ہے وہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔ سکول کی عمارت بوسیدہ، تعلیمی و سائل ، فرنیچرز اور SST ٹیچرز کا شدید فقدان پایا جاتاہے۔ ایک کلاس روم میں سینکڑوں بچوں کو بٹھایا جاتا ہے سکول میں سائنس لیبارٹری ہے نہ پلے گراونڈ جسکی وجہ سے ہزاروں بچوں کا تعلیمی کیرئیر بری طرح تباہی سے ود چار ہے۔ بیان میں متعلقہ حکام، صوبائی حکومت، متعلقہ ایم ۔پی۔اے ، اور ایم۔این۔ اے سے یہ مطالبہ کیاگیا کہ مذکورہ تعلیمی بحران کے حل کیلئے تر جیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائے اور علاقے کی ضرورت کے مطابق سکولز، کالجز اور تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ علاقے کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہوجائے اور کوئی بچہ تعلیم سے بے بہرہ نہ رہے بیان میں والدین سے اپیل کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز میں والدین بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اُنکی تعلیم و تر بیت پر خاص توجہ دیں اور اپنے پانچ سال کے بچوں کو سکول میں داخلہ دلوائے تاکہ حتی الا مکان تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree