سرائے نمک کی حسین مارکیٹ میں ڈکیتی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے،محمد عباس موسوی

12 April 2014

وحدت نیوز( کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویثرن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے وحدت ہاؤس کوئٹہ سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ ایم ڈبلیو ایم عوام کی خد مت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسا ئل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر تی رہی ہے اور عوامی مفا د ات کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سے میدان عمل میں رہی ہے جو روز روشن کی طر ح سب کے سا منے عیاں ہے لیکن بعض مفا د پر ست قوم کے نا م پرہزارہ قوم کوہمیشہ بے وقو ف بنا نے کے چکر وں میں رہتے ہے جسکی ایک وا ضح مثا ل سر ائے نمک میں وا قع ما رکیٹ میں ڈکیتی کی واردا ت کے بعد سا منے آئی کہ جب پو لیس نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھا نے لے گئی تو یہ مفا د پرست اپنا قد بڑ ھانے کیلئے میدا ن میں آگئی اور ایک مر تبہ پھر کریڈٹ لینے کیلئے تھانے کے پا س پہنچ گئی لیکن اب کی بار معاملہ الٹا ان کے گلے پڑ گیا اور اب اپنی شر مندگی چھپا نے کیلئے اُس کی وضا حتیں کرنے میں مصر وف ہے اس واقع سے صا ف ظا ہر ہو تا ہے کہ کس طرح غیر اخلا قی سر گر میوں میں ملوث افراد کو اس مفا د پرست ٹو لے کی سر پر ستی حا صل ہیں اور یہ انہی کی پالیسی ہے کہ آج معا شر ے کے جوان جو ئے اور بعض غیر شر عی اور غیر اخلا قی کا موں کی طر ف ما ئل ہو رہے ہیں اور جب اُن کے پا س ان سب چیزوں کیلئے پیسے نہیں ہو تے تو وہ چو ری ، لوٹ مار ،جو ئے اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوتے ہیں اور معا شر ے کا امن اور عوام کی جا ئیدا د غیر محفوظ ہو جاتی ہے ۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین معا شرے میں اقدا ر کی حفا ظت اور عوام کے جا ن و مال کی حفا ظت پر یقین رکھتی ہے اور کبھی بھی ایسے عنا صر کی پشت پناہی نہیں کر تی جو کسی غیر قا نو نی کاموں میں ملو ث رہا ہو اس سلسلے میں معا شرے کے بزرگوں اور جوانوں کو اپنا کر دا ر ادا کر نے کی ضر ورت ہے تا کہ آئندہ اس طر ح کے واقعا ت رونما نہ ہو سکے اور معا شر ے کا ہر فرد ایسے افراد اور گروہوں پر نظر رکھے جوجوانوں کو غیر اخلا قی اور غیر شر عی کاموں کی طرف ما ئل کر وہے ہیں اور جر ائم میں ملوث افراد کی سر پر ستی کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree