تکفیری احمد لدھیانوی کی قومی اسمبلی میں کامیابی، سعودی تحفے کا نتیجہ ہے،علامہ سید ہاشم موسوی

12 April 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی انسان کی زندگی کے لئے خطرہ ہے۔ انسان آلودہ ماحول میں سانس لے کر اپنے جسم میں بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔ ہماری صحت، ہمارے ماحول سے بہت حد تک وابستہ ہے۔ ہم جس ماحول میں رہتے ہیں، اِس میں انسان، جانور، موسمی حالات، چرندپرند، پودے اور درخت، ہوا ، پانی، سورج، بادل، کھیت اور کھلیان، دریا اور نہریں سب کچھ شامل ہے۔ اگر ہم تھوڑی دیر ماحول کو فراموش کرنے کی کوشش کریں تو یہ بیکار ہوگا کیونکہ ماحول ایک دائمی چیز ہے۔ گھر کا ماحول، باہر کا ماحول، اسکول کا ماحول، آفس کا ماحول غرض کہ ماحول سے ہمیں کوئی جدا نہیں کرسکتا۔ انسان کے اندر کا ماحول اس کو بیرونی ماحول سے نبردآزما ہونے میں مدد دیتا ہے۔ علاوہ ازیں صاف پانی کو انتہائی احتیاط کیساتھ استعمال کرنا لازمی ہے۔ پانی نعمت خداوندی ہے، جسکا ضائع ہونا کفرانِ نعمت میں شمار ہوتا ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی میں انتہائی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔

 

امام جمعہ کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز حکومت کا سعودی عرب سے پیسے لیکر دہشتگردوں کے سرپرست احمد لدھیانوی کو قومی اسمبلی میں حصہ دینا، سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے 1.5 ارب ڈالر کے تحفے کا نتیجہ ہے، جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیساتھ کسی بھی قسم کی نرمی برتنا خود ریاست کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ بےگناہ انسانوں کا خون بہانے والے دہشتگرد بیرونی ممالک کے ایجنڈے پر کار فرما ہیں، جن کا مقصد پیسے لیکر کرائے کے قاتل بننا اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ لہذا جن دہشتگردوں کا پیشہ ہی انسانیت کا قتل عام ہے، ان سے مذاکرات کے ذریعے امن کی بات کرنا، وقت ضائع کرنے کے سوا اور کچھ بھی نہیں۔ لہذا ملکی سلامتی کی خاطر ان دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree