وحدت نیو ز ( کوئٹہ ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ کاش مسلمان تحریک بیدری اسلامی کے دشمنوں اور منافقین کو پہچان لیتے۔ امریکہ سمیت دیگر صیہونی طاقتیں چاہتی ہیں کہ حزب اللہ، حماس اور فلسطین تنہا ہوجائے اور اسکی دلیل یہی ہے کہ جن دہشتگردوں کیخلاف امریکہ نے افغانستان اور عراق میں جنگ کی تھی، آج وہی امریکہ اُن دہشتگردوں کو شام میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ لیکن امریکہ شام کو عراق یا افغانستان نہ سمجھے، کیونکہ یہاں حزب اللہ جیسی قیادت موجود ہے اور وہ کسی بھی مزاحمت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لہذا اگر امریکہ نے شام پر فوج کشی کی تو اُسے شکست کیساتھ ساتھ بدترین ذلت بھی اُٹھانا پڑے گی۔
امام جمعہ کوئٹہ کا سانحہ بھکر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر علماء افہام و تفہیم سے مسئلے کو حل کرنے گئے تھے، لیکن انتظامیہ نے الٹا اُنہی کو گرفتار کرلیا اور بے گناہ افراد کو اسیر بنایا۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صوبہ پنجاب کی نااہل انتظامیہ خود دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں موجود ایک نام نہاد گروہ ملک میں فرقہ واریت کو پھیلا رہا ہے، جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہے۔