وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق حلقہ پی بی 2 کوئٹہ کے عوامی نمائندے اوررُکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا نے اہلیان محلہ امام رضا میں بزرگواورجوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مجلس وحدت مسلمین اورپاکستان بھرکے ملت جعفریہ کی عظیم طاقت تھی جس کی وجہ سے وفاقی حکومت مجبورہوئی کہ وہ وزیرداخلہ کودھرنے میں بیٹھے شہداء کے لواحقین کے پاس مذاکرات کے لئے بھیجے۔امن کی راہ میں شہیدہونے والوں کے لواحقین اورورثاء کوہم نے کبھی بھی تنہانہیں چھوڑا۔ اُن کی ہرممکن مددکرتے آرہے ہیں اوران کے فلاح و بہبودکے لئے نئے منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان میں بسنے والے ہرقوم وقبیلہ کے لوگوں کویکجاکیاہواہے اورہرقوم کے حقوق کے لئے عملی جدوجہدبھی کررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایم ڈبلیوکی ایک کال پرملک بھرسے لوگ اپنے گھروں سے باہرآئے اورکوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے دھرنوں میں شریک ہوئے۔
ہزارہ قوم محب وطن، امن پسند، ترقی پسند، علم دوست، اقوام و مسالک کااحترام کرنے والی مظلوم اورستم دیدہ قوم ہے۔ہزارہ قوم جیواورجینے دوکے اصولوں پریقین رکھتی ہے۔ گزشتہ چار انتخابات میں کے شکست خوردہ اورمستردشدہ اخباری جماعت کی طرف سے ہزارہ قوم کے بارے غیرذمہ دارانہ بیانات ہزارہ دشمنی اورہزارہ قوم کوبدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔پاکستان میں جاری دہشت گردی کاکسی بھی قوم، قبیلے یا مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔مٹھی بھردہشت گردجوپاکستان کی آئین کوتسلیم نہیں کرتے ۔ پاکستان میں بسنے والے دیگرمذاہب کے عقائدکوباطل تصورکرتے ہیں۔اپنے باطل نظریات و عقائدکوزبردستی معصوم پاکستانی عوام پرمسلط کرناچاہتے ہیں۔ ایسے ملک دشمن، اسلام دشمن، انسان دشمن اورامن دشمن دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کرناپچاس ہزارشہداء کے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔
ہماراراستہ حق کا راستہ ہے۔ امن کا راستہ ہے۔ قومی، مذہبی، مسلکی و سیاسی رواداری اوربرداشت کا راستہ ہے۔تنگ نظردہشت گردہماری نسل کُشی کرکے پاکستان سے ہمیں ختم نہیں کرسکتی۔نہ ہمیں دہشت گردانہ حملوں سے خوف زدہ کرسکتے ہیں۔ شہیدہوناہمارے لئے سعادت کا باعث ہے اوررہے گا۔ پاکستان میں قیام امن کے لئے، اقوام و مذاہب ومسالک کوقریب لانے کے لئے ہم اپنے خون کی قربانی دیتے رہیں گے۔ دہشت گردہماری جانیں لینے سے تھک جائیں گے لیکن ہم قربانی دینے سے نہیں تھکیں گے۔آخرمیں انہوں نے اہلیان محلہ اورمجلس کے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ 2 فروی کے \" پیام شہداء اوراتحادملت کانفرنس\" میں اپنی بھرپورشرکت کویقینی بنائیں۔ کانفرنس سے کوئٹہ میں شیعہ سنی اتحادوبھائی چارے ، قومی، مذہبی اورفرقہ وارانہ ہماہنگی اوررواداری کوفروغ ملے گا۔