وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک سے ایم ڈبلیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا رضوی کی ملاقات

30 January 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے  رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے بلوچستان کے وزیر اعلی  ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور وزیر اعلی نےامن و امان کے حوالے سے وفد کو اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔آغا رضا کے ہمراہ   کونسلر کربلائی رجب علی ، کامران حسین، سید ابرار حسین ، خادم حسین ، حاجی عمران علی ، مہدی بلدستانی اور عماربھی موجود تھے، وفد نے امن و امان کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ  کی کوششوں کو سراہا اور بلوچستان میں قومی، مذہبی، سیاسی اور فرقہ وارانہ ہمانگی اور رواداری کے فروغ کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ آغا رضا کا کہنا تھا کہ جہاں دوسری اقوام صوبے میں قیام امن کے لیے اپنا پسینہ بہائینگے وہاں ہزارہ قوم صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ اپنا خون بہانے سے دریغ نہیں کرینگی۔جس کی زندہ مثال گزشتہ چند سالوں کے دوران ملت تشیع اور ہزارہ قوم کی بے لوث قربانیاں ہیں۔

 

رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے مزید کہا کہ ہزارہ قوم اور ملت تشیع پاکستان کے دور دراز علاقوں سے ایران ، عراق زیارات مقدسہ پر جانے والے زائرین کو کوئٹہ تفتان کے راستے آباد اپنے پشتون اور بلوچ بھائیوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے لیکن صوبے اور ملک میں جاری دہشت گردی کا کسی قوم، مذہب یا فرقہ سے کوئی تعلق نہیں۔ شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں اور گزشتہ سینکڑوں سالوں سے پاکستان خصوصا کوئٹہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 

وزیر اعلی ڈاکٹر عبد المالک  کا کہنا تھا کہ جب تک کوئٹہ تفتان راستہ محفوظ نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہم زائرین کے لیے رعایتی نرخ پر ہوائی سروس کا انتظام کرینگے جس پر آغا رضا نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سروس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ تفتان روٹ کو بند نہں ہونا چاہیے۔ کیونکہ اس روٹ سے ہزاروں غریب لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

 

ملاقات  کے دوران آغا رضا نے وزیر اعلی ٰ کو بینظیر ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور ہسپتال میں مزید ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی تعیناتی کے حوالے سے تجاویز سے آگاہ کیا اور گورنمنٹ گرلز حسن موسی کالج کو بلوچستان وومن یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کرنے اور گورنمنٹ بوائز موسی کالج کو بلوچستان یونیورسٹی کے ساتھ ماسٹر ڈگری کلاسز کے لیے منسلک کرنے کے حوالے سے بھی اپنی سفارشات پیش کیں۔

 

علاوہ ازیں آغا رضا نے مقامی ہسپتال میں موجود سانحہ مستونگ کے زخمیوں کو فوری طور پرکراچی بھجوانے کے حوالے سے بھی وزیر اعلی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تا حال دو انتہائی شدید زخمی سی ایم ایچ پسپتال میں موجود ہیں جنکی حالت تشویشناک ہے اور جنہیں کراچی منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ  نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد ان سفارشات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree