وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزمولاناسہیل اکبر شیرازی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جلوس عزاء ومجلس امام حسین پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کھا ہے کہ کسی بھی صورت میں عزاداری سیدالشہداء امام حسین ع پرپابندی قابل قبول نہیں ہے عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے نیشنل ایکشن پلان کے نام پر عزادروں کوتنگ کرنا سراسر ناانصافی ہے نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کےلیے بنا ہے انتظامیہ عزداروں کو تنگ کرنا چھوڑ دے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے جوکہ آزاد گھوم رہے ہیں ہم حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری روکاوٹیں دورکی جائیں ۔