وحدت نیوز(کوئٹہ ) شیطانی اور سامراجی قوتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ مسلمان اور اسلام کے مقدس خوبصورت اور امن و سلامتی کے تابناک چہرے کو مسخ کرتے ہوئے اسلام کے نام پر دہشتگردی کروا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا پیغام ہے رسول اللہ خدا ﷺ نے اپنی اخلاق حسن کے ذریعے دین کی تبلیغ کی اور اخلاق کے ذریعے اسلام کو کم مدت میں دور دراز علاقوں تک پھیلادیا لیکن افسوس صد افسوس کے آجکل شیطانی اور سامراجی قوتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ مسلمان اور اسلام کے مقدس خوبصورت اور امن و سلامتی کے تابناک چہرے کو مسخ کرتے ہوئے اسلام کے نام پر دہشتگردی کروا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چرچ پر حملہ ہو یا مسجد و امام بارگاہ پر مندر ہو یا گرد و ارہ اسلام کسی بے گناہ کے خون ریزی کی اجازت نہیں دینا،یہ تمام سازشیں ہمارے نسل نو کو اسلا م سے بدظن کرنے اور انکے ذہنوں کو سیکولرزم اور لبرزم کی طرف مائل کرنے کی سازش بھی ہے ،لہذاً دشمنان دین کے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلمانوں کو تحمل صبر اور برداشت سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔مجلس وحدت مسلمین ہر اس اقدام کاساتھ دیگی جو مسلمانوں کے درمیان امن و اتحاد اور آشتی کی بات کرتا ہواور ہر اس فعل سے بیزار ہے جو مسلمانوں کے درمیان اختلافات کے باعث بنتا ہو۔پاکستان میں رہنے والے اقلیتیں پاکستان قانون کے تحت مکمل تحفظ کے حامل ہونا چاہئیے انکے ساتھ کسی بھی ناروا سلوک پاکستان اور اسلام کے قوانین کے منافی ہے ۔