وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ضلع علمدار کے نو منتخب جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ آل ہزارہ شہید علی سینا ٹاپ 16 انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2019ءکے دوران بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بھی قوم کی ترقی کا راز جوانوں کی مثبت رحجانات، جیسے سپورٹس،تعلیمی قابلیت اور سیاسی شعور پر منحصر ہے بلوچستان کے جوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ماضی میں اس صوبہ کے جوانوں نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دی ہے جن میں قیوم پاپا، صفدر علی بابل، ابرار آغا جیسے کئی دیگر نام ہیں جنہوںنے اپنی محنت اور قابلیت سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہیں۔
ارباب لیاقت علی نے مذید کہا کہ سپورٹس گراونڈ اور تعلیمی اداروں کو آباد کرنے سے جوانوں میں چھپی قابلیت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے نئی نسل میں منفی رحجانات لڈو، تاش، جوا اور دیگر منفی سرگرمیاں پریشان کن اور افسوس ناک ہے جوانوں کو چائیے کہ منفی سرگرمیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے فٹبال، ہاکی ،کرکٹ ،باکسنگ ،کراٹے جیسے سپورٹس کلب میں اپنا لوہا منوائے اور حصول علم اور جدید دور کے تقاضوں سے ھم آہنگ سکلز سیکھیں، نئی نسل لینگویج سینٹرز اور لائبریری میں علم کی روشنی سے اپنی شخصیت کے اندر چھپے قابلیت میں نکار لائیں۔