ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاؤن کا جنرل باڈی اجلاس، جنرل ورکرز کنونشن کی بھرپور تیاریاں جاری

18 November 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کے کابینہ ، ضلعی شوریٰ کے ممبران اور یو نٹ کے عہدیداروں نے  شرکت کرتے ہوئے ورکرز کنونشن بھرپور تیاری کا عزم کیا ۔صوبائی رہنما محترم آغا عباس صاحب نے ایم ڈبلیو ایم کے منشور کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا کہ قومی وحدت ، اتحاد بین المسلمین ، بلا تفریق رنگ ، نسل ،مذہب وزبان عوامی خدمت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہمارا مقصد ہے جو اخوت و بھائی چارگی پیدا کرنے اور وطن عزیز پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

علامہ اکبری نے اپنے خطاب میں کہا دین ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے ۔ دین اسلام نے ہر اس چیز کو حرام قرار دیا ہے جو انسان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہو۔ اور ہر اس چیز کو واجب اور جائز قرار دیا ہے جو انسانی شخصیت اور معاشرے کے لیے مفید ہو۔ دین کو سیاست سے الگ کرنا درحقیقت انسان کو انسانیت سے الگ کرنا ہے۔تاہم دین میں فرقہ پرستی اور نسل پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن محترم مدد علی ہزارہ نے کہا کہ مجلس وحدت نے ہزارہ قوم دیگر تمام صوبوں کے عوام کیساتھ متحد کرکے ہمیں ایک قوت اور سیاسی پہچان عطا کی ہے ۔ضلعی نائب صدر محترم آغا ضیاء صاحب نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے  حلقہ کے عوام محرومی کا شکار ہے ۔ ہزارہ ٹاؤن اور گردونواح کے علاقوں میں  تعلیم ،صحت، جوانوں کےلئے سپورٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لیے کوئی بنیادی کام نہیں کیا گیا ۔ مجلس وحدت عوامی خدمت کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے بھرپور کامیابی حاصل کر ے گی۔تمام زمہ داران عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree