ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب پرفلسطینی مظلوموں کی تصویری نمائش، دستخطی مہم اور احتجاج ، سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

20 November 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور سر زمین فلسطین کی مظلومیت کی عکاسی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تصویری نمائش لگائی گئی۔ اس موقع پر غزہ پر جاری بمباری اور معصوم بچوں کے قتل عام کے خلاف دستخط مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔

 تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی ،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی سنزر سعید ،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ آقائے سید ابوالحسن میری، جمعیت غربائے اھل حدیث کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی، ممتاز دانشور اور کالم نگار امان اللہ شادیزئی ،رہنما جماعت اسلامی بلوچستان وزیر اعلیٰ کے سابق مشیر اور چیئرمین گرین پاکستان پارٹی عبدالھادی ایڈووکیٹ، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،علامہ سہیل اکبر شیرازی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد ظاہر ہزارہ، بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ، سید ابراہیم شاہ، آغا محمد رضا ،مولانا نور حسین اندرزگو و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل دھشت گرد ریاست ہے جس نے غزہ کے اسپتالوں اسکولوں اور عوامی مقامات پر بمباری کرکے معصوم شہریوں اور بچوں کا قتل عام کیا ہے۔ بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ 2 دسمبر کو یونیسیف آفیس کے سامنے بچوں کا مظاہرہ ہوگا۔

سابق اسپیکر محترمہ راحیلہ درانی نے اپیل کی کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف علمائے کرام کو جہاد کا فتویٰ جاری کرنا چاہیے۔ امت مسلمہ کو اپنے اختلافات چھوڑ کر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے۔آقائے ابوالحسن میری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ان شاءاللہ جلد فلسطین آزاد ہوگا۔تقریب میں اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree