انتخابی گہماگہمی، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کا اجلاس، عوامی رابطہ مہم تیز کرنےپر اتفاق

30 December 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کوئٹہ میں انتخابات کے پیش نظر اجلاسوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ شب ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سکریٹریٹ میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری نے کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے نائب صوبائی صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی علامہ علی حسنین حسینی، ضلعی صدر و امیدوار قومی اسمبلی ارباب لیاقت علی ہزارہ، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری سیاسیات حاجی غلام حسین اخلاقی اور سیکرٹری تنظیم سازی فرید احمد سمیت جوانوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی کو ہر پہلو سے منظم کیا جائے اور مستقبل میں ہونے والی کارنر میٹنگز اور حلقہ کے معتبرین و جوانوں سے ملاقاتوں کے پروگرامز اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید بہتر انداز میں ترتیب دی جائیں۔ اس سے قبل خواتین ونگ کی کارکنوں نے بھی علامہ علی حسنین حسینی سے ملاقات کی۔ جس میں انتخابات کی تیاریوں سمیت مختلف دیگر شعبوں پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ خواتین کارکنوں نے اس موقع پر علامہ علی حسنین حسینی اور قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم تلے کام کرنے کا عہد کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree