نوجوان ہمارے مستقبل کا اثاثہ اور قوم کا سرمایہ ہیں، نائب صدر ایم ڈبلیوایم بلوچستان علامہ علی حسنین

23 July 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور تکنیکی مہارت کی فراہمی کے لئے منصوبہ سازی کر رہے ہیں۔ نوجوان ہمارے مستقبل کا اثاثہ اور قوم کا سرمایہ ہیں۔ جن پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کی کابینہ نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد نوجوانوں میں شعور پیدا کرنا اور انہیں جدید دور کی ضروریات سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہماری قوم کا حقیقی سرمایہ ہے۔ ہمارے مستقبل کا دارومدار نوجوانوں پر ہے۔ باہنر، باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان ہماری قوم اور وطن عزیز پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ اپنے وقت کا مثبت استعمال کرتے ہوئے دور حاضر کے لئے تیار ہو۔ علامہ علی حسنین نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رہنا چاہئے۔ بعض عناصر اپنے مفادات کی خاطر نوجوانوں میں منشیات و دیگر منفی سرگرمیوں کو پروان چھڑانا چاہتے ہیں۔ تاہم ان عناصر کے خلاف ہمارا معاشرہ متحد ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree