علماء و طلباء کیخلاف ناجائز ایف آئی آر قابل مذمت ہے، علامہ علی حسنین حسینی

12 August 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کر رہے ہیں۔ جنہیں مختلف ہتھکنڈوں سے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی و دیگر کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام الناس کے حقوق کے خاطر آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی، انجمن امامیہ کے رکن شیخ ذوالفقار انصاری، عوامی تحریک کے صدر وزیر حسنین اور طلباء و نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج خطے کے حالات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ عوام الناس کی جانب سے اپنی ذاتی زمینوں پر قبضے کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہر خطے میں عوام کا حق ہے کہ وہ کسی بھی ناانصافی اور غیر قانونی عمل کے خلاف آواز بلند کرے۔ عوام الناس سے ان کا حق چھینا جا رہا ہے۔ جسکی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور طلباء کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج انکی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں، جن کا نوٹس لیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree