وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومتی دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئےملک میں مہنگائی وبدامنی عروج پر ہے روڈ راستے محفوظ نھی ہیں عوام پرامن سفر نھی کرسکتی سودی نظام بدعنوانی ،رشوت مفت خوری کا بازار عروج پر ہے اسی وجہ سے ملک کا معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے مہنگائی وبدامنی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں بلوچستان کی عوام دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں صوبہ میں پانی بجلی گیس نا ہونے کے برابر ہے لوگوں کی بھاری بھرکم یوٹلیٹی بلوں نے زندگی اجیرن کر دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پتھر کے زمانے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اگر تعلیمی لحاظ سے دیکھا جائے تو بلوچستان میں 30 لاکھ بچے اسکول سے باہر، 72 لاکھ بچوں نے کبھی اسکول ہی نہ دیکھا ہے بلوچستان میں شروع سے ہی تعلیم کا بحران رہا ہے وقت گزرنے کے ساتھ بہتری کے بجائے صوبہ تعلیمی پسماندگی کا شکار ہوتا جارہا ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی عوام کو مکمل طور زندگی گذارنے کے وسائل مہیا کرے لیکن وطن عزیز میں حکمرانوں نے اقتدار کو بزنس بنایا ہوا ہے اور مال اکٹھا کرنے پر لگے ہوئے ہیں حالانکہ عوام کو سہولیات دینا ان کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے عوام حکمرانوں سے مکمل طور پر مایوس ہوچکی ہے حکمران وحکومتی ادارے بے عمل بیانات ،دعواؤں ،اعلانات کے بجائےعوام کو بنیادی سہولیات دینے اور قوم کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔