وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی ادیگر راکین بلوچستان اسمبلی کے 15 رکنی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ وفد میں نیشنل پارٹی کے فتح محمد بلیدی، منظور کاکڑ، نصراللہ زہری، شاہدہ، حاجی عبدالمالک، عبداللہ بابت لالہ اور دیگر شامل ہیں۔ لاہور میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران وفد پنجاب اسمبلی کے اراکین کے ساتھ پارلیمانی بزنس پر تبادلہ خیال اور اسمبلی سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کرے گا۔ استقبال کے لئے کسی وزیر کے نہ آنے پر اراکین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پنجاب بلوچوں کے دکھوں کا مداوا کرے۔افسوس ہے کہ آج بلوچستان کے اراکین کا استقبال کرنے کے لئے کوئی وزیر موجود نہیں، پنجاب کے اراکین آئے تو بلوچستان کے وزیراعلٰی ان کے استقبال کے لئے آئے۔