وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند ہفتوں پہلے کمی کی گئی تھی مگر اسکا فائدہ عوام تک اس قدر نہیں پہنچا تھا جتنا پہنچنا چاہئے تھا، اسکی ایک بری وجہ ٹرانسپورٹ کے کرایے تھے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا تھا اور پیٹرول سستا ہونے کے باوجود شہریوں کو مہنگے کرایوں کے عوض سفر کرنا پڑتا تھا مگرگذشتہ دنوں چیئر مین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے رکشوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں چلنے والے رکشوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ کرایوں کے جاری کردہ لیسٹ پر عمل کرے ، اب یہ بھی حکومت، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں، ٹریفک پولیس اور دیگر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اس ہدایت پر ڈرائیور اور مالکان عمل کرے ، عوام اس بات کے منتظر ہے کہ اس ہدایت پر عمل درآمد کی جائے۔ اس بارے میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے کونسلران کربلائی رجب علی ، عباس علی اور سید مہدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کونسلرکربلائی رجب علی نے کہا کہ یہ بات واقعاً خوش آئند ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے فکر مند ہے، اس ہدایت کے بعد ایک بڑا چیلینج حکومت کے سامنے یہ بھی ہے کہ اس ہدایت پر عمل درآمد کیسا کیا جائے گا۔ کونسلر عباس علی نے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اپنے جاری کردہ ہدایت پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب ہو پاتا ہے تو میں اسے ملکی اور جمہوری نظام میں بہتری قرار دوں گا۔ ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں کمی بھی عوام کی خدمت کا ایک طریقہ ہے۔ کونسلر سید مہدی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جیسے ہی اضافہ کیا جاتا ہے ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو بڑا دیا جاتا ہے ٹھیک اسی طرح جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے تو کرایوں میں بھی کمی ہونی چاہئے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم قانون کا احترام کرے اور ہمیں اس بات کی امید ہے کہ اس ہدایت پر عمل درآمد میں عوام بھی ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دے گی۔