وحدت نیوز (گلگت) حلقہ ۳ بالخصوص دنیور میں گندم بحران وزیر خوراک کی نا اہلی ہے۔محکمہ خوراک کے بعض کرپٹ مافیا گندم کا مصنوعی بحران کے زمہ دار ہیں۔ن لیگ گلگت بلتستان کو شراب فری زوں بنا نا چاہتی ہے ۔اسلام اور قران کے منافی ہر عمل کی راہ میں چٹان بن کر کھڑے ہو جائے گے۔ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفوی ٰ نے صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک اسلامی معاشرہ ہے جس کو یورپ بنانے کی لیگی خواہش کبھی کامیاب نہیں ہو نے دینگے،وفاقی وزیر خرم دستگیرکا گلگت بلتستان کو شراب فری زون بنانے کا مطالبہ اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔لیگی رکن اسمبلی کے شراب کی اجازت کے حوالے سے لکھے گئے خط پر عدالت کو از خود نوٹس لینا چاہئے ۔یہ حکومت نہ اسلام سے وفادار ہے نہ ہی ملک سے اس لئے ہم عدالت سے سوموٹو کی اپیل کرتے ہیں ورنہ عوام سڑکوں پر نکلیں گے جس سے علاقے میں انتشار کی کیفیت پیدا ہو جائیگی۔مجلس وحدت ن لیگ کے متعصبانہ ، شرابی اور دہشت گردانہ اقدامات کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہو جائے گی۔