وحدت نیوز(اسلام آباد)حکومت گلگت بلتستان نے آج 24 مارچ 2023 کو اسلام آباد میں یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو پر صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،وزیراعلیٰ جی بی کے مشیر برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ جناب شمس لون، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی اور دیگر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
اس مفاہمت نامے کے ذریعے گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ،حکومت گلگت بلتستان اور یونی لیور پاکستان لمیٹڈ (یو پی ایل) نے ماحولیات کے تحفظ اور اور خطے میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے ایک مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایم او یو کے حصے کے طور پر UPL سڑک کی حفاظت کے لیے نشانات، گندگی کے انتظام کے لیے کوڑے دان اور علاقے کے قدیم ماحول کے تحفظ کے لیے بینچ نصب کرے گا جس پر ماحولیاتی تحفظ کے نعرے درج ہوں گے۔گلگت بلتستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اس سلسلے میں تکنیکی مدد (سائٹ سلیکشن) فراہم کرے گی۔