وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی منسٹر ایگریکلچر میثیم کاظم نے کہا کہ ہماری آزادی ہمارے عظیم شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، گلگت بلتستان کے جائز حقوق کے لئے ہر جگہ آواز بلند کرتے رہیں گے، ہم اصولی سیاست سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، گلگت بلتستان میں بھی رجیم چینج کی کوشش کی گئی، گلگت بلتستان اسمبلی کے نمائندے بھیڑ بکریاں نہیں، ہمارا این ایف سی ایورڈ کا حصہ دو، خطہ گلگت بلتستان کے ساتھ سوتیلاسلوک بند کیا جائے۔ اپنے شہداء اور قومی سانحات کے لیے ہم بار بار احتجاج کے لیے بیٹھتے ہیں، ہم نے عمران خان کے ساتھ اصولوں کی بنیاد پر اتحاد کیا تھا، ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت چھوڑ دیں لیکن ہم کربلا کے ماننے والے ہیں کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتے اور اپنی اصولی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔کانفرنس سے علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ صادق جعفری اور مولانا کاظم شگری نے بھی خطاب کیا۔