وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سکردو میں ناصران مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے عنوان سے ایک میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی عہدیداران نے شرکت کی، ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت شیخ محمد کاظم سروری نے حاصل کی۔ناصران مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ورکشاپ کے شرکاء سے دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت عنوان پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان علامہ سید آغا علی رضوی نے سیر حاصل گفتگو فرمائی۔
عصری تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا کی افادیت اور غرض وغایت کے موضوع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر علی شگری نے روشنی ڈالی۔سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے اہداف اور میڈیا کی تمام تر جہتوں کے مؤثر طریقہ کار اپنانے کے حوالے سے شرکائے ورکشاپ سے مرکزی میڈیا آفس انچارج شجاعت علی بلتی نے نپے تلے انداز میں روشنی ڈالی۔ صوبائی سیکرٹری تربیت رسول میر نے بھی تعلیم و تربیت کے اہم موضوع پر خوبصورت گفتگو کی۔شرکاء ورکشاپ نے اس پروگرام کو انتہائی موزوں اور وقت کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے اس پروگرام سے مستفید ہونے اور اسے سراہا۔