وحدت نیوز(گلگت) شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کے یوم شہادت پر گلگت بلتستان اسمبلی میں بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے علامہ عارف حسین الحسینی کی سیاسی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو اس لیے شہید کر دیا گیا کہ وہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے پاکستان کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے اسلام آباد میں ہوتے دیکھنا چاہتے تھے۔
پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی کا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 5 اگست پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس دن ہمارے قائد کو ہم سے چھین لیا گیا اور کوشش کی گئی کہ ہم سیاسی جدوجہد نہ کریں۔