وحدت نیوز(کچورا) گرلز ہائی سکول کچورا کی نئی عمارت کے افتتاحی تقریب میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں تعلیم ترجیح اول رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حلقے میں درجنوں سکولز اس وقت زیر تعمیر ہے اور بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا گرلز کالج بھی حلقے میں زیر تعمیر ہے۔کچورا کے لئے پچھلے سال قاسم آباد میں پرائمری سکول رکھا گیا تھا جو آئندہ سال کے مارچ اپریل تک باضابطہ طور پر کلاسیں شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال گرلز ہائی سکول کو گرلز ہائر سیکنڈری بنانے کے لئے بھی منسٹر ایجوکیشن کے ساتھ مل کر کوشش کی جائے گی ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مردا چو پرائمری سکول کو ماڈل مڈل سکول کا درجہ دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تعمیرات کا آغاز جلد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سکول اساتذہ کی شبانہ روز محنت سے اور طالبات کی محنت سے حلقے میں تعلیمی انقلاب برپا ہو سکتے ہے۔ صلاحیتوں کے اعتبار سے حلقے کی طالبات کسی سے کم نہیں ہے لہذا محنت،لگن اور شوق کے ساتھ حصول تعلیم میں مصروف رہیں۔آخر میں انہوں نے اساتذہ پی ٹی اے، تحفظ حقوق کے چیئرمین،کچورا یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین سمیت سید تبسم میرواعظ کچورا اور تمام کچورا کے سرکردگان کا مثبت کردار ادا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔