وحدت نیوز(سکردو)پوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم کی گمبہ سکردو میں گمبہ یوتھ کے ساتھ ایک اہم بیٹھک ہوئی۔ بیٹھک میں گمبہ سکردو کی یوتھ نے گمبہ سکردو میں گرلز ڈگری کالج پر جاری کام ستائس کروڑ اہم منصوبے کو مختص کرنے کالج کے لیے دو بسیں رکھنے اور تین سال کی اساتذہ و سٹاف کی تنخواہیں رکھوانے، حلقے میں چار نئی ڈی ڈی او شپ کے قیام، گمبہ منگر میں گرلز پرائمری سکول رکھوانے اور حسین آباد شگریکلان میں پرائمری سکول تکمیل کے مرحلے پر پہنچانے نیز حلقہ دو متعدد پرائمری سکولز، مڈل اور ہائی سکول رکھوانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
گمبہ یوتھ کے جوانوں نے گمبہ اور پورے حلقے کے مسائل کے حوالے سے بھی رہنمائی کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انٹرکالج گمبہ سکردو کو پوسٹ گریجویٹ کالج بنانے کی کوششیں جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا حلقے کی یوتھ انتہائی باشعور اور آگاہ ہونے کے ساتھ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جوکہ خوش آئند ہے۔ دور یوتھ کا ہے اور یوتھ ہی قوم کی جہت کا تعین اور حقوق کا محافظ بن سکتی ہے۔