وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کونسل ممبران کی ملاقات

26 April 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام سے گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمن،حشمت اللہ اور گلگت بلتستان کونسل کے جوائنٹ سیکرٹری سدھیر خان خٹک نے ملاقات کی،اس موقع پر وفد نے وفاقی وزیر کو امور کشمیر و گلگت بلتستان کے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ساتھ ہی گلگت بلتستان کے مختلف ایشوز سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

اراکین کونسل نے گلگت بلتستان کونسل کو ترجیحی بنیاد پہ جلد از جلد فعال کرنے اور گلگت بلتستان کونسل بلڈنگ کی جلد تعمیر پر بھی زور دیا گیا اور گلگت بلتستان میں جاری پی ایس ڈی پی کے پروجیکٹس پر فوری کام شروع کروانے اور صحت کارڈ کی جلد بحالی پر زور دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے اراکین کونسل کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے گلگت بلتستان کونسل ممبران اور صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا اور جلد ہی گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کر کے گلگت بلتستان کے ایشوز کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree