وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے وزیر صحت سید سہیل عباس سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے حوالے سے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے آر ایچ کیو سکردو میں طبی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت نے اپوزیشن لیڈر کے کچورا اے کلاس ڈسپنسری کو دس بیڈ ہسپتال بنانے کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کچورا جی بی کا چہرہ ہے اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے معیاری صحت کی سہولت بھی وقت کی ضرورت ہے۔ کچورا میں بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ 250 بیڈ ہسپتال کو 500 بیڈ فیز ٹو میں بنوانا تھا لیکن تاحال اس پہ کوئی پروگریس نہیں ہوئی اس اہم پروجیکٹ کو مکمل کرنے اور فیز ٹو کو منظور کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 500 بیڈ کے بعد میڈیکل کالج چلانے کا پروجیکٹ سابقہ گورنمنٹ کا تھا جو کہ فی الحال تعطل کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 250 بیڈ ہسپتال کی تکمیل اور فیز ٹو کی اپرول کے لیے بھی وزیراعلٰی سے ملکر کوشش کی جائے گی۔