وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے عمائدین و سرکردگان اور ماہرین کے ہمراہ یولتر ہائے وے/ شیخ غلام محمد روڈ کی میٹلنگ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ کے ذمہ داران کو عمائدین کے تحفظات سے بھی آگاہ کیے۔ کلورٹس پر کام مکمل ہونے کے فورا بعد میں میٹلنگ پر کام شروع ہوا۔ عوام کے اس اہم اور دیرینہ مطالبے کو مکمل کرنے کے حوالے سے بھی محکمہ تعمیرات کے ذمہ داروں پر زور دیا۔
کم و بیش سات کلومیٹر کی یہ سڑک مکمل ہونے پر عوام کو سہولت کے علاوہ سیاحت کے بھی وسیع مواقع پیدا ہوں گے-اپوزیشن لیڈر نے کواردو قمراہ روڈ پر کام شروع کرنے میں سستی پر محکمہ تعمیرات عامہ پر برہمی کا اظہار کیا تو یقین دہانی کرائی کہ اس ہفتے میں کام شروع بھی ہوگا اور بہترین رفتار کے ساتھ معیار کو یقینی بنائی جائے گی۔