وحدت نیوز(گلگت)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ اور دیگر ممبران کونسل اقبال نصیر،شیخ احمد علی نوری ،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن،حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ سوست ڈرائی پورٹ پر تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔سوست میں گلگت بلتستان کے تاجر عدالتی فیصلے پر گذشتہ چار روز سے عملدرآمد کے لیے دھرنے میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوست بارڈر پر پچھلے کئ روز سے جاری دھرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کسٹم حکام، ایف بی آر اور وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں پر جلد سے جلد عملدرآمد کروائیں اور تاجروں کے مسائل حل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین سرحدی تجارت کسٹم،کلٹرز حکام کی طرف سے آئے روز ٹیکسس کے بے تحاشا اضافے اور کسٹم حکام کی ہٹ دھرمی سے بارڈر ٹریڈ سے منسلک افراد سخت مشکلات سے دو چار ہوگئے ہیں خاص کر چھوٹے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں ممبران کونسل جلد وفاقی حکومت کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے جلد مراسلہ ارسال کریں گے۔