سکردو شہر میں ندھیرے کا راج اور حکومت مکمل تماشائی بنی ہوئی ہے،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

21 August 2024

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکردو شہر میں گزشتہ 52 گھنٹوں سے اندھیرے کا راج اور حکومت مکمل تماشائی بنی ہوئی ہے، بجٹ میں بھی اس حکومت نے مکمل اندھیرے میں رکھا ہوا ہے، عوام سڑکوں پر آنے سے قبل سکردو کی بجلی فوری بحال کی جائے، تکنیکی فالٹ کا جواز مل سکتا ہے لیکن کئی روز تک ٹس سے مس نہ ہونا انتہائی غفلت اور لاپرواہی ہے، پہلی دفعہ گرمیوں میں گلگت بلتستان اتنی طویل لوڈشیڈنگ دیکھی گئی، اس حکومت کے کندھے پر بیٹھ کر مافیا ہمارے معدنیات کی طرف بڑھنے کا اعلان بھی ہو چکا ہے، ایسی حکومت مسلط کی گئی جسے آون کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلابی تباہ کاریاں اور دوسری طرف عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے، سکردو کے عوام کو محروم رکھنے کے علاوہ مخصوص ایجنڈے کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش ہو رہی ہے، اگست کے مہینے میں سو سے زائد افراد پر ایف آر ثابت کرتا ہے کہ کوئی کھچڑی پکائی جا رہی ہے، عوام کی وجہ سے یہ ملک ہے تو عوام کیوں آنکھوں میں کھٹکتے ہیں، عوام کو دبانے کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام بھی آپ کو پیارے اور دلارے نہیں سمجھتے ہیں، جتنا کوئی عوام کو تنگ کرے عوام اپنا ردعمل اسی طرح دیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہرکہ گل گفت گل شنید مسلمہ اصول ہے، یہاں کے عوام وقار و عزت سے جینے کا ہنر جانتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام اداروں کے رویوں سے تنگ آچکے ہیں اور نالاں ہیں، اس دور میں بھی بجلی، پانی، تعلیم اور صحت کے لیے عوام کو احتجاج کرنا پڑنا اجتماعی ناکامی ہے، اس ناکامی کو دور کرنے کے لیے عوام کے ہاتھوں فیصلے دینے ہوں گے اور تمام محکموں کو اپنی فعالیت درست کرنی ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree