وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے ضلعی انتظامی افسران، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو، اے ڈی جی بی ڈی ایم اے، تحصیلدار گمبہ سکردو اور محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کے ہمراچندا نالہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ، تندل تنجوس سڑک اور گمبہ سکردو کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ریسکو کے لیے جاری کام کا معائنہ کیا اور اب تک کی انتظامی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامی سربراہ ، ڈپٹی کمشنر، اے سی گمبہ سکردو اور جی بی ڈی ایم اے کی بروقت ریسکیو کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور لگایا کہ نقصانات کے ازالے کے لیے بھی فوری اسسمنٹ کرائیں۔
گمبہ سکردو کے پینے کی پانی کی فراہمی کو یقین بنانے اور رابطہ سڑکوں کو فوری بحال کرنے اور ایمرجنسی بنیادوں پر حفاظتی بند کے لیے اقدامات کی ہدایات دیں۔ ماہی پروری سے وابستہ افراد کے متاثرہ فش فارمز کی بحالی کے لیے محکمہ فشریز کو بھی ہدایات دی۔ ضلعی انتظامی سربراہان نے ریسکیو مشینری اور پوری ٹیم کو سیلاب ختم ہونے تک خطرات کی زد میں موجود علاقوں میں فعال رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔