اسکردو، راولپنڈی میں بےگناہ عزاداروں کی گرفتاریوں کے خلاف جاری دھرنے اختتام پذیر

05 December 2013

وحدت نیوز(اسکردو) سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں بےگناہ عزاداروں، گلگت بلتستان کے طلباء اور مسافرین کی رہائش گاہوں اور گھروں پر چھاپے، بےجا گرفتاریاں اور تشدّد کے خلاف اسکردو میں جاری دھرنے آج حکومت کی یقین دہانی پر ختم کر دیئے گئے۔ اسکردو میں سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں پنجاب حکومت کی جانبدارانہ کاروائیوں اور شیعہ دشمنی کے خلاف آج اسکردو میں دو مقامات پر دھرنے دیئے گئے۔ اس سلسلے میں حسین آباد اسکردو میں جامع مسجد چوک پر دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن تحصیل گمبہ اسکردو کی جانب سے بھی مالک اشتر چوک پر بھی دھرنا دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے گرفتار شدہ طلباء کو اگر شام تک رہا نہ کیا تو بلتستان بھر میں دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جو بلتستان میں مسلم لیگ نون کے بلتستان میں خاتمے پر منتج ہو گا۔ دو روز سے جاری دھرنے آج گلگت بلتستان کے گرفتار طلباء کی رہائی کی یقین دہانی کے بعد پر امن طور پر ختم کر دیئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree