بجلی لوڈشیڈنگ ظلم عظیم ہے، بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے،مولانا حمید نقوی

09 December 2015

وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) بجلی لوڈشیڈنگ ظلم عظیم ہے، بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے، مجلس وحدت مسلمین اس عوامی حق کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے، کشمیر کو بجلی عملاً بجلی دی ہی نہیں جا رہی، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ایسی زیادتی جو ناقابل برداشت ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر مولانا سید حمید نقوی نے ہٹیاں بالا میں عوامی ملاقاتوں کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، لیکن ایک بات افسوس ناک ہے کہ کل جب ایک طرف عوامی حق کے لیے آواز اٹھ رہی تھی اس میں محض گنتی کے چند افراد تھے جبکہ دوسری جانب جی حضوری اور شو آف پاور کے نام پر سینکڑوں لوگ نکلے ہوئے تھے، وزیراعظم نے اپنی تقریر کے دوران اپنی خدمات تو گنوائیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ایک طرف جب ان کی تقریر جاری تھی ، جس میں ترقی ترقی ترقی کے الفاظ بولے جارہے تھے ٹھیک اسی وقت عوامی آواز بن کر سٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ، تاجر برادری و دیگر لوگ سڑک پر اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دلانے کے لیے موجود تھے، اگر وزیر اعظم عوامی ہوتے تو فوراً اس احتجاجی دھرنے میں شرکت کرتے تو معلوم ہوتا کہ عوامی ہیں ۔ محض ہوائی اعلانات سے عوامی ترقی ممکن نہیں ہوتی ، اور افسوس کا مقام یہ کہ ضرورت سے کئی گنا زیادہ بجلی پیدا کر کے دینے والے خطے کی اپوزیشن بھی سوئی ہوئی ہے، کسی بھی عوامی نمائندے کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ مولانا حمید نقوی نے کہا کہ ہم اس عوامی حق کے لیئے آواز اٹھانے پر سٹی ڈویلپمنٹ فورم و تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے لیئے ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔اور حکومت وقت کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ گنے چنے دن رہ چکے ہیں آپ کے ، اب تو عوام کا خیال کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree