کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی،ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر

24 August 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی و سیکرٹری اطلاعات سید حمید حسین نقوی نے اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کا نگہبان ہے ۔پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاستی دفتر سے جاری مذمتی بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت کہ جب پاکستان مقدمہ کشمیر لڑ رہا ہے ، مودی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مداخلت کا کھلا اعتراف کر چکا ہے ، ایسے وقت میں ایسے اقدامات کس ایجنڈے کے تحت کیئے جارہے ہیں ؟ ایسے اقدامات مودی جیسے دشمن کو تقویت دیتے ہیں ، ملک دشمن عناصر کو لگام دینے کا وقت آ گیا ہے ،۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شر انگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔انہوں نے کہا پاکستانی میڈیااپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانتداری کے ساتھ کر رہا ہے ۔ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں۔میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادئیگی میں مداخلت ہے ۔کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاََ حمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد مجلس وحدت مسلمین کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree