وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو انسانی حقوق کا نام لیکر جن کی زبانیں خشک ہو جاتی ہیں ، انہیں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کا بہت لہو نظر کیوں نہیں آتا۔ مسلسل کرفیو ، جلاؤ گھیراؤ، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پائمالی، خون آشام شب و روز مقبوضہ وادی کا معمول بن چکا ہے۔ جہاں زندگی محدود ہو چکی ہے ،شدید غذائی قلت اور میڈیکل ایمرجینسی ہے۔ان خیالات کا اظہاعلامہ تصور جوادی نے ریاستی دفتر میںخصوصی نشست سے گفتگو میں کیا ، انہوں نے کہا کہ آئے روز دسیوں بے گناہ کشمیری جوان بھارتی وحشی فوجیوں کی بے رحم گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں ، عالمی اداروں کی خاموشی آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ کشمیری عوام پوری دنیا کے انصاف پسندوں خاص طور پر مسلم اقوام سے سوال کرتے ہیں کہ آخر کشمیریوں کی حمایت میں اسلامی بلاک کیوں تشکیل نہیں دیا جاتا ، کب تک مظلومیت کی زندگی گزارنے پر مجبور رہیں گے ، کیا صرف اس لیے کہ کشمیر میں تیل کے کنویں نہیں ہیں ۔ اس لیے مسلم حکمرانوں کی توجہ کشمیریوں کی مظلومیت پر نہیں آ رہی ۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک حمایت مظلومین کشمیر اپنے عروج پر ہے ، الحمدلللہ پوری دنیا میں اس کا پیغام پہنچ رہا ہے ۔ بڑی تعداد میں لوگوںنے اس تحریک کو سراہاہتے ہوئے مظلوموں کی آواز قرار دیا ہے ۔ تحریک کا مقصد ہی بھارت کا مکروہ چہرہ اور گھناؤنے اقدامات دنیا کے سامنے لانا مقصود ہے۔