وحدت نیوز (نیلم ویلی) رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ عالم انسانیت کے لئے کامل واکمل نمونہ ہے،ذات رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی تعلیمات کے حصول کا بہترین سورس آپ کی اہل بیت اطہار علیھم السلام،ازواج مطہرات اور صحابہ کرام ہیں آج جب دنیا کہ مختلف کونوں سے توہین رسالت ہوتی ہے تو ہمیں اپنی صفوں میں بھی تلاش کرنا چاہئے کہ کہیں ہمارے اندر ایسے عقائد ونظریات نہیں پائے جاتے جوخدائے نخواستہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاباعث ہوں،ہمارے مکتب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب سلمان رشدی ملعون نے شیطانی آیات نامی کتاب لکھی تو ہمار ے عالم اور مرجع ومجتھدفرزند مکتب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آیت اللہ خمینی نے اس کے واجب القتل ہونے کاتاریخی فتویٰ صادر فرمایا،جب چند سال پہلے توہین آمیز گستاخانہ خاکے چھاپے گے تو مجلس وحدت مسلمین کے فعال اور متحرک کارکن اور شمع رسالت رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے سید علی رضا تقوی نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر اپنے سینے پر گولی کھا کر اس بات کا اعلان کیا کہ ہم زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پر ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جان قربان کرنے والے ہیں،اسی طرح ہمارے اہلسنت برادران نے بھی اس راہ میں قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہارعلامہ سید تصور حسین نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم آزادکشمیر نے مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ویلی کے زیراہتمام منعقدہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس جامع مسجد امامیہ ملحقہ دربار حضرت پیر سیدمحمد علی شاہ بخاری ؒ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عشق رسول ہمارے مشترکہ عقیدے کی اصل واساس ہے اس خطہ میں امن ومحبت کی ضمانت صرف شیعہ وسنی اتحاد ووحدت ہی کے ذریعے دی جاسکتی نیلم کاضلع جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے سرحدی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی حوالے سے بھی اس کی خاص اہمیت ہے یہاں کے شیعہ سنی عمائدین اور علماء کی کاوشوں سے ایک اچھی اور مثالی فضا موجود ہے اور اسے کسی قیمت پر خراب نہیں ہونے دینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کامقصد انسانی اقدار کا احیاء تھا آپ نے جہاں گورے اور کالے کی تمیز ختم کرنے کی بات کی وہیں آپ نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر انسانیت کی اعلی ترین منازل پر فائز کیا جولوگ بیٹیوں کوزندہ درگور کرنے میں فخر سمجھتے تھے وہ دوسروں کی بیٹیاں کوگود میں لینے لگے تھے،رسول اللہ کی بعثت کے قرآنی والہٰی مقاصد میں تلاوت آیات،تزکیہ نفس،کتاب وحکمت کی تعلیم نمایاں مقاصد بیاں ہوئے ہیں،آج جب ہم امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق رکھتے ہین تو ان پہلوں کی جہلک ہماری زندگی میں بھی نظرآنی چاہئیانہوں نے کہا کہ ذات رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کا مقدس وجود خود معجزہ الہٰی تھا لیکن علماء نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ سوسے زائد معجزے لوگوں کے مطالبہ پر دکھلائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہرعضو میں اللہ نے معجزہ رکھا ہوا تھا میلاد کانفرنس سے خطیب اہلسنت مولاناغلام رسول قریشی،ناظم انجمن طلباء اسلام ضلع نیلم ویلی راجہ بشیر خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔