وحدت نیوز(پلندری) چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ، سجا دہ نشین دربا ر عالیہ نیریاں شریف آزادکشمیر سربراہ تحریک تحفظ ناموس رسالت پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی دار فانی سے دار البقاء میں انتقال فرما گئے ان کی وفات سے خدمت خلق کا ایک باب بند ہوگیا ہے،پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی کی نمایاں خدمات میں محی الدین یونیورسٹی کا قیام ،نورٹی وی کا قیام اور متعدد باقی رہنے والے امور شامل ہیں جوان کے لئے صدقہ جاریہ اور باقیاصالحات ثابت ہوں گے ،ان خیالات علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے عظیم روحانی شخصیت عالمی مبلغ اسلام ،پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی کے بھائی علامہ پیر محمد شمس العارفین صدیقی نقشبندی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔
علامہ تصور نقوی نے کہاکہ حضرت پیر صاحب کی ملک وقوم کے لئے سرانجام دی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی یون تو پیرصاحب اپنی ذات میں ایک تحریک تھے لیکن ان کے باقی کارنامے اگر شمار میں نہ لائے جائیں صرف تحریک تحفظ ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے سرانجام دی گئی خدمات ہی حضور نبی اکرم ﷺ کے حضور سرخروی کے لئے ایک مقام رکھتی ہیں ،انیوں نے اپنی ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت اور اسلام کی تبلیغ وترویج کے لئے وقف کئے رکھی یقیناسربراہ تحریک تحفظ ناموس رسالتﷺ پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی کی وفات بالعموم ملت اسلامیہ پیر صاحب کے مریدین اور خاص طور پر کانوادے کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان وآزاکشمیر کی قیادت سوگوار خانوادے کے غم میں برا بر کی شریک ہے ۔ علامہ پیر محمد شمس العارفین صدیقی نقشبندی نے اس موقع پر علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی کا شکریہ ادا کیا اور پیر صاحب کی بلندی درجات کے لئے دعا و ں کی خواہش کا اظہار کیا ۔