وحدت نیوز(مظفرآباد) سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کی پولیس گردی کے خلاف احتجاجی کیمپ میں ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی وفد کے ہمراہ شرکت۔وکلا برادی سے اظہار ہمدردی۔وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید طالب حسین ہمدانی اور سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی شامل تھے۔جبکہ اس موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزادکشمیر جسٹس چوہدری ابراہیم ضیا،جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کے علاوہ سپریم کورٹ بار،ہائی کورٹ بار،اور سنٹرل بار کے صدور و عہدیداران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سینٹرل بار کی جانب سے علامہ جوادی کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا گیا۔سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے کل مظفرآباد میں وکلاء و پولیس کے آپسی ٹکراؤ کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔مظفرآباد ایک پرامن شہر ہے پولیس اور وکلاء کا آپس میں ٹکراٶ ریاست کہ امن کو خراب کرنے کی سازش ہے آزادی کے بیس کیمپ میں اس طرح کی حرکت سمجھ سے بالاتر ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پولیس و ضلعی انتظامیہ میں کچھ ایسے شر پسند عناصر موجود ہیں جونان ایشو کو ایشو بنا کر معاملہ کو حل کرنے کے بجائے مذید بڑھاتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف ہم حکومت آزاد کشمیر، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، چیف سیکرٹری، آٸی جی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد اس آمن کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے اور سخت سزا دی جائے۔
علامہ جوادی نے وکلا کےایک وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ آزادکشمیر کی پولیس کا رویہ ہمیشہ جارھانہ رہا ہے۔میں خود پچھلے تین سال سے پولیس کے زمہداران سے انصاف اور معاملہ کی تحقیقات اور حملہ آوردہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے آیاہوں لیکن پولیس اور ضلعی انتظامیہ طفل تسلی سے کام لے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ سے ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی حامی ہے۔