ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ تصور نقوی کا آتشزدگی سے متاثرہ نیلی مہاجرکیمپ کا دورہ، متاثرین سے اظہار ہمدردی

04 March 2020

وحدت نیوز(ہٹیاں بالا) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ تصور حسین نقوی نےوفد کے ہمراہ نیلی مہاجرکیمپ کادورہ کیا اور آتشزدگی سے ھونے والے نقصانات کاجائزہ لیا اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اس موقع پر اظھار خیال کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ واقع اللہ پاک کی طرف سے آزمائش ھے جس پر صبر شکر کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ھم اپنے متاثرہ گھر کے لوگوں متولی مسجد سید مراد علی شاہ نقوی سید عابد نقوی مجاھد نقوی کے نقصان اور پریشانی میں برابر کے شریک ہیں رب کائنات کا شکر کہ قیمتی انسانی جانیں بچ گئی مالی نقصان بہت زیادہ ھے جسکا افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ ھٹیاں بالا ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122 جہلم ویلی کے اہلکاروں نے گاڑی کی فنی خرابی کے باوجود سول سوسائٹی اور مقامی افراد کے ھمراہ ریسکیو آپریشن کیا انہیں تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے جو اللہ جانتاہے وہ کوئی نہیں جانتا اللہ کی ہر تدبیر اور فیصلے کے آگے انسان بے بس ھوتا ہے ریسکیو اھلکاران اور انتظامیہ کے لوگوں نے بروقت ایکشن کرکے بڑا انسانی المیہ رونما ھونے اور دیگر ملحقہ آبادی کو آتشزدگی سے بچانے کیلئے بہتر کاروائی کی۔

 وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر طالب حسین ہمدانی سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی شامل تھے جبکہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع جہلم ویلی سید عاطف حسین ہمدانی, سیکرٹری اطلاعات سید حسن علی, سید مراد علی نقوی, سید عابد نقوی,سید مجاہد نقوی,مولانا منیر حسین ہمدانی,نظر حسین شاہ,سینئیر صحافی خالد حسین ہمدانی, سید مبارک حسین نقوی ودیگر مقامی افراد بھی موجود تھے۔

اس کے بعد علامہ تصور نقوی نے دربار عالیہ سکندریہ ہٹیاں بالا پیر سکندر شاہ کاظمی رحمت اللہ علیہ کے پوتے سید حسین احمد مدنی کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے بھائی سید شبیر حسین کاظمی سے تعزیت اور مرحوم کے لئیے فاتحہ خوانی کی۔جبکہ دربار سکندریہ پرحاضری کے دوران عالم اسلام کی سربلندی کشمیری مسلمانوں کی آزادی اور ملت اسلامیہ کی سرفرازی کی دعا بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree