ایم ڈبلیوایم آزاد جموں وکشمیر کی کابینہ کا اہم اجلاس، جشن میلاد النبیؐ کے اجتماعات کی تیاریوں کا جائزہ

27 October 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی کابینہ کا اہم اجلاس۔ اجلاس میں تنظیمی صورتحال،شعبہ جاتی پروگرامات شعبہ جاتی فعالیت کے علاوہ ماہ ربیع الاوّل کے پروگرامات پر غور و خوص کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول میں منعقدہ میلاد ریلیوں میں اپنے تنظیمی تشخص کے ساتھ شرکت کی جائیگی نیز مختلف سطح پر ہونے والی میلاد النبی ص کانفرنس اور سیرت نبوی ص کے پروگرامات میں بھی شرکت کی جائے گی نیز فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ماضی کی درخشاں روایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عمدہ میلاد النبی ص کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کی جگہ اور تاریخ کا تعین ہے بہت جلد کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں ہونے والے سابقین کے اجلاس کے فیصلہ جات کی تائید و توثیق کی گئی۔

سابقین کی سفارش کے مطابق امسال ماہ ربیع الاول میں ایک عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا نیز اجلاس کے دوران پولٹیکل کونسل کی تشکیل بھی عمل میں لائی گئی جس کا باقاعدہ اعلان سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد خان مغل نے کیا۔ اجلاس کی صدارت ریاستی سیکرٹریٹ جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کی جب کہ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی،سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد خان مغل،سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرارعباس نقوی،سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی،سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی،سیکریٹری ویلفیئر خالد محمود عباسی،سیکرٹری وحدت یوتھ و ADMCسید رضی عباس سبزواری شریک ہوئے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و آزادکشمیر بھر میں امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت نہایت ہی تو تزک احتشام کے ساتھ منائے گی۔ اس موقع پر منعقدہ ریلیوں،جلسوں اور جلوسوں میں بھرپور شرکت و شمولیت اختیار کی جائے گی نیز خود مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے مختلف اضلاع میں وحدت بین المسلمین کی خاطر کانفرنسز سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مرکزی پروگرام انشاءاللہ مظفرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی یہ درخشاں روایت ہے کہ وہ ہمیشہ وحدت بین المؤمنین وحدت بین المسلمین کے لیے کوشاں رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذات رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کائنات کا وہ واحد نکتہ ہیں جس پر امت مسلمہ کا اتحاد ممکن ہے۔ دنیا کا ہرایک مسلمان اپنے اپنے طریقے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو مناتا ہے کہیں پر سیرت النبی ص اور کہیں پر میلاد النبوی ص کانفرنسز ہوتی ہیں تو کہیں پر محافل میلاد اور کہیں پر ریلیاں جلوس ہوتے ہیں لیکن یہ سب آقا علیہ السلام سے محبت کے اظہار کے طریقے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھر میں اہلسنت برادران کی طرف سے نکالی جانے والی ریلیوں میں نہ صرف شرکت کرے گی بلکہ جلوس کے راستوں پر سبیلوں اور استقبالیوں کا اہتمام بھی کرے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرار عباس نقوی نے کہا کہ اللہ تعالی نے کائنات کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر خلق کیا اور حضور کے اخلاق کریمانہ کو عالم انسانیت کے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت اسلامیہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپناتے ہوئے ان روشن واضح تعلیمات پر عمل کرے جو اس کی ہستی کو بنانے اور بقاء و فلاح کی ضامن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree