وحدت نیوز(مظفرآباد)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر عارف حسین الجانی کی ڈویژنل صدر سید قمرعباس کاظمی کے ہمراہ ملاقات۔ اس موقع پر مرکزی صدر ISO پاکستان عارف حسین الجانی نے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی خدمت میں حمایت مظلومینِ جہاں و آزادی القدس کنونشن کا دعوت نامہ پیش کیا اور ان کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے باہم تنظیمی روابط اور ہمکاری جیسے امور زیر بحث آئے۔
عارف حسین الجانی نے کہا کہ ہم چاہتے کہ جہاں آئی ایس او کمزور ہو وہاں مجلس وحدت مسلمین سپورٹ کرےاور جہاں مجلس وحدت مسلمین کمزور ہو وہاں آئی ایس او سپورٹ کرے دونوں تنظیموں کا مقصد و موٹو ایک ہے اور نظام ولایت فقیہ کی ترویج و امام زمانہ عج کا عالمی انقلاب ہے لہذا ہمیں اپنے اپنے دائراہ کار میں رہتے ہوۓ مل کر کوشش و کاوش کرنی چاہیے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ISO وہ مدرسہ ہے جہاں سے اس نے سیکڑوں باکردار، باعمل جوان تربیت کر کے قوم کو دیے جو اس وقت قوم کی قیادت اور رہبری کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الحمداللہ آزادکشمیر میں مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں سے تمام امامیہ تنظیمات کے درمیان بہت سے امور پر یگانگت فکر پائی جاتی ہے۔اور انشااللہ وحدت بین المومنین کا یہ سفر جار رہے گا۔ملاقات میں سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سید عامر علی نقوی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مظفرآباد یونٹ کے جنرل سیکرٹری برادر سید علمدار مہدی نقوی بھی موجود تھے۔