ایم ڈبلیوایم کا میرپور کے اسیر سید واجد علی شاہ کی طویل اسیری اور دیگر بے گناہ ملت کی اسارت پرتشویش کا اظہار

25 January 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد)علامہ سید تصور حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سے مولانا سید حسن کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر ضلع میرپور اور سید مجاھد حسین کاظمی سرپرست اعلی تنظیم السادات آزادجموں و کشمیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ ملاقات  میں آزادکشمیر بھر میں تنظیمی صورتحال خصوصاً ضلع میرپور کی تنظیمی , مذہبی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں میرپور کے اسیر سید واجد علی شاہ کی طویل اسیری اور دیگر بے گناہ ملت کی اسارت پرتشویش کا اظہار کیا گیا نیزملاقات میں خطے کے آمدہ الیکشن کےحوالے سے مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی پالیسیوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی نیز مولانا سید حسن کاظمی نے علامہ تصور حسین نقوی کی جلد صحتیابی اور عالم اسلام کی سربلندی اور بےگناہ اسیروں کی رہائی کے لیے دعا کی۔وفد میں سید عباس بخاری سیکرٹری میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپور, چئیرمین ایپکا آزادکشمیر سید کرامت حسین سبزواری اور بشیر احمد ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree