وحدت نیوز(مظفرآباد) امریکہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی کشمیر قرار دینا قابل مزمت وباعث تشویش حرکت ہے امریکہ کے ایسے مزموم عزائم جو بھارت نوازی پر مبنی ہیں ہم ان کی بھرپور مزمت کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی متنازعہ علاقہ تسلیم کر چکی ہے دریں اثناء امریکی سرکار کی جانب سے بھارت نوازی کی اس مزموم اور گناؤنی حرکت کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارعلامہ سید تصور حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری مزمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ بھارت کو نواز کر پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا رہا ہے اور حالیہ جو ان کا ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کو بھارتی کشمیر قرار دیا گیا ہے یہ امریکہ کے تشدد پسندانہ ذہن کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان نےجو احتجاج کیا ہم اس کی بھرپور تائید و توثیق کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ پر سفارتی سطح پر دباؤ ڈالے کہ وہ آئندہ ایسے مزموم بیانات دینے سے گریز کرے۔ اب جبکہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور کشمیری مسلمان ہزاروں قیمتی جانیں قربان کر کے بہت جلد انشاء اللہ آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اس طرح کے بیانات سے ان کے زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ھندوستانی سامراج نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اورہندو ازم کے نمائندے مودی نے ایک تو کشمیر کی شناحت والے قانون کو ختم کر کے وہاں پر آبادی کا تناسب بگاڑنے کے لیے کشمیری مظلوموں کی زمینوں پر زبردستی ھندؤں کی آبادکاری شروع کردی ہے دوسری طرف سے امریکہ کا اس طرح کا بیان پوری کشمیری قوم کے لیے باعث تشویش و مزمت ہے۔