شیعہ علماءکونسل کا ایم ڈبلیوایم کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار

08 June 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سے سیکرٹری سیاسیات شیعہ علماء کونسل سید عارف حسین نقوی ایڈووکیٹ کی ملاقات۔اس ملاقات میں الیکشن 2021  کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سید عارف حسین نقوی نے کہا کہ میں آپ کے پاس اس لیے حاضر ہوا کے ہم مل کے الیکشن میں حصہ لیں اگرچہ شعیہ علماء کونسل الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے تاہم جو ہمارا رول بنتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مشترکہ طور پر ادا کریں ۔

اس موقع پر علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ یہاں تشریف لےکے آئے۔مجلس وحدت مسلمین چونکہ سیاست اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اقدارکے لیے کرتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہم الیکشن میں اپنا وہ رول ادا کریں جس کا وقت اور حالات تقاضا کرتے ہیں البتہ ہمیں بعض حلقوں کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وضع کرنا چاہیئے  انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارے یہاں پہ پولٹیکل کونسل ، ریاستی کابینہ اور ریاستی شوری کے ادارے موجود ہیں ان سب سے اوپر ہماری مرکزی قیادت ہے چونکہ ہماری مدر پارٹی پاکستان میں ہے لحاظہ ہم جو بھی اہتمام کریں گے ان کی مشاورت سے کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree