سید عبادت علی کاظمی ایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر پونچھ ڈویژن کےکوآرڈینیٹراورضلع باغ کے عبوری سیکرٹری جنرل نامزد

15 June 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد)سابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر ضلع باغ سیدعبادت علی کاظمی کی وحدت ہاوس مظفرآباد میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سے ملاقات۔اس موقع پرضلع باغ کی سیاسی،ملی و تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ جوادی نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ضلع باغ کی تنظیم غیر فعال ہوئی تھی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ جیسے پہلے ضلع باغ کا تنظیمی سیٹ اپ مثالی تھا ایسے ہی اب بھی یہ ضلع آپکی قیادت میں ماڈل ضلع بنے۔اس موقع پر علامہ تصور جوادی نے سید عبادت کاظمی کو مجلس وحدت مسلمین پونچھ ڈویژن کا کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے ضلع باغ کے لیے عبوری سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں بھی تفویض کیں۔

سید عبادت کاظمی نے کہا کہ میں اعتماد پر آپکا اور جماعت کا ممنون ہوں اور کوشش کروں گا کہ ضلع باغ میں بلخصوص اورپونچھ ڈویژن میں بھی اپنی فعالیت کر کے جلد ایک جامع رپورٹ مرکز کو فراہم کروں گا۔اس موقع پر سیکرٹری سیاسیت ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سید ذوالفقار علی نقوی اور کوآرڈینیٹر ایمپلائز ونگ سید ممتاز حسین نقوی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree