سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے تحت کوٹلی آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ

09 March 2022

وحدت نیوز(کوٹلی )مجلس وحدت مسلمین کوٹلی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف اور مظلوم نمازی شہیدوں کے ورثاء کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ شہید  چوک کوٹلی میں کیا گیا ۔جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں بزرگوں طلبا وکلا و سول سوسائٹی کے اکابرین نے شرکت کی شرکاء نے سانحہ پشاور کے خلاف و ملت تشیع کے مظلوموں کے حق میں نعرے بازی کی ۔

پلے کارڈز و علم عباس اٹھائے شرکائے دھرنا سے سید محسن عباس نقوی ،راجہ احسن جعفری، سید فیضان حیدر کرارو،ی شیخ موسی کشمیری، ایس ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اویس نواز چوہدری ،معروف سماجی رہنما تبارک سید ایڈوکیٹ ،سید مقدس عباس کاظمی، این ایس ایف کے مرکزی رہنما خلیق بیگ جے، کے ایل ایف کے رہنما  ڈاکٹر توقیر گیلانی، سید سبطین حیدر، ناد علی ،ڈاکٹر حسنین بخاری ،مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل طاہر عباس و دیگر نے خطاب کیا ۔

جبکے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن نقوی نے ادا کیے ۔مجلس وحدت مسلمین کوٹلی کے زمہ داران نے سانحہ پشاور کے شہدا کے ساتھ اظہار یک جہتی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہدا کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree